دینہ کے علاقہ چھنی گجراں میں آئیسکو ٹیم کا چھاپہ، بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ کے نواحی علاقہ چھنی گجراں میں آئیسکو ٹیم اور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں میں محمد نوید ایس ڈی او آئیسکو نمبر 2 دینہ اور پولیس ٹیم نے ایک مشترکہ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مدثر حسین ولد محمد حسین کو اپنے گھر میں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کر دی گئی ہے۔

ایس ڈی او محمد نوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اور اس کے مرتکب افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ اس جرم کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس اور آئیسکو حکام کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراہا اور توقع ظاہر کی کہ اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button