جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار

جہلم: حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ندیم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ، ضلع جہلم سے منشیات کے خاتمہ کے لئے پر عزم کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button