جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 384 افراد کی چیکنگ

جہلم: ضلع جہلم میں دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے تحت پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی گئی۔ مختلف مقامات پر 12 سے زائد مقامات پر کیے گئے ان سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 384 افراد کی چیکنگ کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق ان سرچ آپریشنز کا مقصد اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا، اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا تھا۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کی شناخت اور ویری فکیشن پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے کی گئی تاکہ ہر ممکن احتیاط اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں کی گئیں، جہاں گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔ ان کارروائیوں کا مقصد کسی بھی شرپسند کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے سے قبل ہی قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button