جہلم میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم 8 سال بعد گرفتار

جہلم پولیس نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں 2018 سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ مجرم کئی سالوں سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا تاہم پولیس نے جدید سائنسی تکنیک اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے سے روپوش تھا اور پولیس کو چکمہ دے رہا تھا، تاہم تھانہ صدر پولیس نے مستقل کوششوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بالآخر اسے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جہلم پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اشتہاری مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع جہلم میں کوئی جگہ نہیں اور پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button