ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں فری میڈیکل کیمپ، 160 قیدیوں کا طبی معائنہ، مفت ادویات فراہم کی گئیں

جہلم: سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ جہلم نے شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی صحت کا معائنہ کرنا تھا۔

میڈیکل کیمپ میں معروف سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل اور دیگر ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے 160 قیدیوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے جن میں ذیابیطس اور مختلف سرجیکل مسائل سے متعلق معائنے شامل تھے۔

کیمپ کے دوران ضرورت مند اور بیمار قیدیوں کو موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں تاکہ انہیں بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر علیم یوسف، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل یاسر خان اور جیل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

افسران نے میڈیکل کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

انہوں نے شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مسعود بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کے تعاون سے معاشرے کے ہر طبقے، خصوصاً مستحق افراد تک صحت کی سہولیات پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اور طبی اقدامات کے ذریعے قیدیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button