ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا ریسکیو 1122 اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ، فلڈ تیاریوں کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے فلڈ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں تحصیل پنڈدادنخان میں واقع ریسکیو 1122 اسٹیشن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان اعجاز احمد اور دیگر اہلکاروں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، جبکہ چاق و چوبند ریسکیو دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اسٹیشن کے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کا ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن چیک کیا۔ انہوں نے ایمبولینس، فائر وہیکل، فلڈ ریسپانس بوٹس، آؤٹ بورڈ موٹر (OBM) سمیت دیگر ریسکیو آلات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر اعجاز احمد نے دورے کے دوران ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی نیکی اور عظیم اجر کا باعث ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ دلجمعی اور خلوص نیت سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں اور مشینری و آلات کی ورکنگ کنڈیشن کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button