ضلع جہلم میں خود ساختہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جہلم: وزیر اعلی پنجاب کے خود ساختہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ضلع بھر میں دکانداروں نے اپنے اپنے نرخ مقرر کر کے گراں فروشی شروع کررکھی ہے۔
شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنےمیں بری طرح نالکام دکھائی دیتے ہیں۔ دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخ وصول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داران گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں جس کی وجہ سے دکاندار شہریوں کی جیبوں کاصفایا کرنے میں مگن ہیں۔
شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور مہنگائی کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



