جہلم میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات، 2 ڈاکو نقدی چھین کر فرار

جہلم کے علاقہ کالا گجراں میں عبداللہ میڈیکل اسٹور پر دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے چھین لئے۔

ڈاکوؤں نے واردات کے دوران وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیلایا، تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے اور ڈاکوؤں کی شناخت کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو مشکوک شخص یا سرگرمی کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ پولیس نے اس واردات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button