جہلم میں شادی کا جھانسہ دے کر22 سالہ لڑکی سے سٹی ہاؤسنگ کے فلیٹ میں زیادتی

جہلم میں ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر سٹی ہاؤسنگ کے فلیٹ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نازیبا ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کریم پورہ کی رہائشی 22 سالہ لڑکی (ن) کو ملزم مبین چوہدری نے دوستی اور شادی کرنے کا جھانسہ دے کر تھانہ کالا گجراں کے علاقہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (سٹی ہاؤسنگ جہلم) کے فلیٹ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم مبین چوہدری 22 سالہ لڑکی کو ورغلہ کر فلیٹ میں لے گیا جہاں پر مبینہ زیادتی کے دوران ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا۔ملزم دو ماہ تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزم مبین چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کالا گجراں پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہے، جلد گرفتار کر لیں گے۔



