پولیس کا بنیادی مقصد عوام کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت تھانہ سوہاوہ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ، اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا مقصد زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور عدالتوں میں بروقت چالان کی ترسیل کو یقینی بنانا تھا۔ میٹنگ کے دوران، تھانہ سوہاوہ اور اس کے دائرہ اختیار کے سرکلز کے دیرینہ زیرِ تفتیش مقدمات اور نامکمل چالان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی پی او جہلم نے ہدایت دی کہ پراسیکیوشن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی اور چالان کی مقررہ مدت میں عدالتوں میں ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور رپورٹ 173 ض ف کو بروقت عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ وہ تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

ڈی پی او نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ باقاعدہ میٹنگز منعقد کریں اور مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام چالان 14 دن کی مقررہ مدت کے اندر عدالتوں میں موصول ہوں تاکہ عدالتی کارروائیاں بغیر کسی تاخیر کے جاری رہ سکیں۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے۔ مقدمات کی بروقت یکسوئی اور تفتیشی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button