شہریوں کو کالا گوجراں پارک کی صورت میں ایک بہترین تفریح گاہ کا تحفہ دیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: کالا گوجراں پارک کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے اور تعمیراتی کام میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے زیر تعمیر کالا گوجراں پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پارک کی جلد تعمیر کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کو اس پارک کی صورت میں ایک بہترین تفریح گاہ کا تحفہ دیں گے۔
انہوں نے جاری کام کامشاہدہ کیا اور مختلف ہدایات جاری کیں۔



