سوہاوہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سوہاوہ میں سی سی ڈی اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے گزشتہ روز اطلاع پر گنڈا کاس روڈ پر چھاپہ مارا، جہاں تین مشتبہ افراد موجود تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل پھینک کر جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے سی سی ڈی ٹیم محفوظ رہی تاہم ایک گولی کانسٹیبل کے سینے پر لگی، جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

سی سی ڈی ٹیم نے فوری پیچھا کیا اور کچھ دیر بعد ایک ملزم محمد عثمان ولد محمد مشتاق سکنہ اسلام پورہ جبر گوجر خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ملزم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم ایکٹو سنیچر ہے جو قبل ازیں متعدد ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے فرار ساتھی بھی ڈکیتی، پولیس مزاحمت اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ترجمان سی سی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button