موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں اور رکشہ برآمد

جہلم: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو متحرک گینگز کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقوں اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے جیلو گینگ اور شیروزہ گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان ضلع کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے اور شہریوں کو مالی نقصان پہنچا رہے تھے۔

کارروائی کے دوران شیروزہ گینگ کے تین ملزمان کے قبضے سے چھ چوری شدہ موٹر سائیکل اور 10 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی جبکہ جیلو گینگ کے دو ملزمان سے دو موٹر سائیکل، ایک رکشہ اور موٹر سائیکل کے مختلف اسپیئر پارٹس جن میں ٹائر اور کاربوریٹر شامل ہیں، برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلز اور سامان کو قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button