پنڈدادنخان میں جلالپور شریف نہر پر بند کام دوبارہ شروع

پنڈدادنخان میں جلالپور شریف نہر پر بند کام دوبارہ شروع کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور ایس پی جہلم کی سربراہی میں آپریشن مکمل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف نہر آر ڈی 38 پر مقامی افراد کی طرف سے دو ماہ سے بند کرایا جانے والا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی اور ایس پی جہلم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی اور کام دوبارہ شروع کرا دیا۔
آر ڈی 38 پر مقامی افراد نے کام بند کرا رکھا تھا جس سے فیز 1 کی تعمیر مکمل ہونے میں تاخیر ہو رہی تھی۔ اسامہ شیرون نیازی کے بروقت اقدام سے جلالپور شریف نہر کے فیز 1 کا پہلا مرحلہ جولائی میں مکمل ہو جائے گا۔
سماجی حلقوں نے اے سی پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی کے شاندار اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔



