پنڈدادنخان میں عورت کی عفت میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں عورت کی عفت میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔


