جہلم میں ایک اور منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد نواز کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ اس کارروائی سے منشیات کی ترسیل میں ملوث دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے گا۔



