جہلم کے عوام کو بہترین الیکٹرک بس سروس سہولت سے نوازا جارہاہے، عبدالرشید بٹ

جہلم: عبدالرشید بٹ نے کہا کہ جہلم کے عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر کی معروف کاروباری شخصیت اور جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران عبدالرشید بٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، ممبر قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس جہلم کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام، بالخصوص خواتین، بچے، معمر اور معذور افراد کے لیے ایک بہترین سہولت ثابت ہوگی۔ اس منصوبے سے شہر میں سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میسر آئے گی۔

عبدالرشید بٹ نے مزید کہا کہ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے جو وعدے الیکشن سے قبل جہلم کے عوام سے کیے تھے، وہ ایک ایک کر کے پورے ہو رہے ہیں۔ کچھ منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے عوام اور تاجر برادری بلال اظہر کیانی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button