ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں نمایاں اضافہ

ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024ء میں ملک میں موٹر سائیکلز کے 82 ہزار 597 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ سال جولائی میں ملک میں موٹر سائیکلز کے 72 ہزار 421 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون کے مقابلہ میں جولائی موٹر سائیکلز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جون میں ملک میں 87 ہزار 294 یونٹس موٹر سائیکلز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024ء میں ملک میں 2 ہزار 396 یونٹس تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 105 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ سال جولائی میں 1167 یونٹس تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں تھری وہیلرز کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی۔ جون میں ملک میں 2601 یونٹس تھری وہیلرز فروخت ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button