مواصلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت بھرپور کام کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: مواصلات کا نظام بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت بھرپور کام کر رہی ہے، ضلع بھر کی سڑکوں،پلوں کی حالت بہتر بنائیں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے منگلا روڈ پر نئے تعمیر ہونے پل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ دینہ کے علاقہ پنڈوری کے مقام پر برساتی نالے کے اوپر پل کی تعمیر مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، سابق یوسی چیئرمین راجہ افراسیاب، میرپور چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر عہدیداروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کارپٹ روڈ کی تعمیر اور پل بننے سے جہاں اہل علاقہ کو سفر کرنے میں سہولت ہوگی وہیں میر پور آزاد کشمیر جانے والوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔



