جہلم سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 28مئی سے یکم جون تک طوفانی بارش کا امکان

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 28مئی سے یکم جون تک طوفانی بارش کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جہلم، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، اور منڈی بہاؤ الدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔

ترجمان کے مطابق عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button