دینہ میں 30 سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

دینہ میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 30 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح سویرے دینہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 30 سالہ نامعلوم نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔



