ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ، بلڈنگ کی حالت، صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ، بلڈنگ کی حالت، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف برانچز کا دورہ کرتے ہوئے کام کاجائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایم سی آفس میں صفائی کی ناقص صورتحال اور بلڈنگ کی مخدوش حالت پر افسو س کا ظہارکرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ادارے عوامی مسائل حل کرنے کا بنیاد ی مرکز ہوتے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی آفس کی حالت زار قابل رحم ہے۔
انہوں نے جنرل برانچ، ریکارڈ برانچ،ا ٓڈٹ برانچ، فنانس برانچ، ون ونڈو کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ دفتر کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے اور شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔



