ہم سکولوں کے لیے مقررکردہ موجودہ اوقات کار سے مطمئن نہیں ہیں، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم

جہلم: ہم حکومت پنجاب کے سکولوں کے لیے مقررکردہ موجودہ اوقات کار سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان اوقات کار کے باعث طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس لیے ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان اوقات کار کو فوری طورپر تبدیل کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم کے ضلعی صدر احسان الٰہی شاکر نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں سکولوں کے اوقات کم کرنے کی بجائے بڑھا دینا اورسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پوراکرنے کے لیے نئے اساتذہ کی بھرتی کی بجائے تربیت یافتہ اساتذہ کوہی ٹریننگ دینا ہماری سمجھ سے بالا ہے۔
میڈیا کے ساتھ بات چیت میں پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن کے ضلعی صدر احسا ن الٰہی شاکر کے علاوہ انزک محمود، محمدرفیع راجپوت، مبشر عباس شاہد، سعید اختر، شاہد سکندرمرزا، وقار اکبر کاظمی،مرتضیٰ عثمانی،اظہرسلطان ملک اورجواد حسین شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



