جہلم: پنجاب حکومت گھر کی تعمیر کےلیے بلاسود قرضہ دے رہی ہے، سیف انور جپہ

جہلم: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی کےلیے پنجاب حکومت متحرک، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سیف انور جپہ نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سیف انور جپہ نے انتظامات چیک کرنے کےلیے جہلم، دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا۔ انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کی سہولت کےلیے قائم کیے گئے کاؤنٹرز چیک کیے۔
ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ نے تحصیل آفس دینہ میں قائم معلوماتی کاؤنٹر کادورہ کیا۔ سیف انور جپہ کو اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر تحصیلدار عرفان خالد نے معلوماتی کاؤنٹر کا وزٹ کروایا جبکہ سیف انور جپہ نے تحصیل آفس میں قائم معلوماتی کاؤنٹر پر اطمینان کااظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پھاٹا پنجاب سیف انور جپہ نے کہا کہ کاؤنٹرز گھر کی تعمیر کےلیے بلاسود قرض لینے والوں کی رہنمائی کےلیے قائم کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت گھر کی تعمیر کےلیے بلاسود 15لاکھ روپے قرضہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود میں پانچ مرلے تک اور دیہات میں دس مرلے تک کے مالک کو قرضہ دیا جائے گا۔ قرض کی 14ہزار روپے ماہانہ قسط ہوگی سات سال میں واپس کرنا ہوگا،۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت اپنا گھر انقلابی اقدام ہے۔
سیف انور جپہ نے کہا کہ شہری معلومات کےلیے ڈی سی،اسسٹنٹ کمشنرز آفس بنائے گئے کاونٹرز پر تشریف لائیں۔ ویب سائٹ پر گھر بیٹھے آن لائن اپلائی بھی کر سکتے ہیں۔ شناختی کارڈ نمبر 1317 پر بھیج کر پروگرام کے بارے میں معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



