صحافی عابد نوید اسلم کے گھر پر حملہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، عامر کیانی

جہلم: صدر الیکٹرانک میڈیا جہلم عامر کیانی نے سماء ٹی وی کے رپورٹر عابد نوید اسلم کے گھر پر ہونے والے حملے کو نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے اور صحافی سچ کی تلاش میں اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ ایسے بزدلانہ حملے نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کی آواز کو دبانے کی کوشش ہیں۔

عامر کیانی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اظہار پر حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور الیکٹرانک میڈیا جہلم صحافی عابد نوید اسلم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button