برٹش کونسل کے بی ڈی اوکابرٹش کونسل کے ایوارڈز ہولڈر اور گولڈپارٹنر ایس ایل ایس کالج کا دورہ

جہلم: برٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر نے برٹش کونسل کے ایوارڈ زہولڈر اور گولڈپار ٹنر آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس (SLS)کالج کا خصوصی دورہ کیا۔ برٹش کونسل کی طرف سے بی ٹو بی گولڈ پارٹنر ادارہ کابرٹش کونسل کے ساتھ کام کرنے پر شکریہ ادا کیا اورگزشتہ سال کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ آف ایکسی لینس ملنے پرمبارکباد دی۔
اس موقع پر انہوں نے ادارہ ہذا کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر سرفراز ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان سے سٹوڈنٹس کی آئلز ٹیسٹ کے حوالے سے تیاری اور دیگر امور پر بات کی۔
سٹوڈنٹس کو لیکچر کے دوران بی ڈی او برٹش کونسل صبیح اعجاز نے کہا کہ آپ اچھی طرح تیاری کریں اور کامیاب ہو کر ایس ایل ایس کالج کا نام مزید روشن کریں اور اپنا آئلز یا یوکے میرج انگلش A1 ٹیسٹ گولڈپارٹنر انسٹی ٹیوٹ ایس ایل ایس سے رجسٹر کرائیں تاکہ آپ کیلئے آسانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ آپ کاادارہ اور برٹش کونسل آئلز رجسٹریشن میں مکمل معاونت کرتے ہیں کیونکہ ایس ایل ایس کالج، برٹش کونسل کا IELTS اور یوکے میرج انگلش ٹیسٹ کیلئے کئی سالوں سے بی ٹو بی گولڈ پارٹنرہے،اس کے علاوہ انہو ں نے آئلز لائف سکلزA1 کی کلاس کے سٹوڈنٹس کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مفید مشورے دیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایل ایس آئلز کا پاکستان بھر میں نمایاں انسٹی ٹیوٹ ہے۔انہوں نے ایس ایل ایس کے IELTS اور یوکے میرج انگلش ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا اور سٹوڈنٹس کی مزید بہتر ٹریننگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



