سوہاوہ: رمضان المبارک میں روزہ دار خواتین کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

سوہاوہ: رمضان المبارک میں روزہ دار خواتین کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

یہ ویڈیو بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے والی خواتین کی ہے جو سوہاوہ میں پرائیویٹ فرنچائز سے رقم کے حصول کے لئے صبح سے ہی موجود ہیں۔

 

View post on imgur.com

ویڈیو میں خواتین کے ساتھ ایک مرد توہین آمیز سلوک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بی آئی ایس پی کا مدثر نامی ملازم ڈنڈا اٹھائے خواتین کو لائنوں میں ایسے بھونڈے انداز میں لگا رہا ہے جیسے اپنی جیب سے رقم ادا کر کے خواتین پر بہت بڑا احسان کر رہا ہے ۔

کچھ روز پہلے اس شخص نے ایک بوڑھی خاتون کے ساتھ بھی انتہائی بہیمانہ طرز کی گفتگو کی، بعدازاں وہ بوڑھی خاتون اپنی تذلیل برداشت نہ کرسکی اور واپس خالی ہاتھ چلی گئی۔

مذکورہ شخص اتنے بےشرم انداز سے خواتین کو ہراساں کررہا ہے کہ خواتین کا تقدس پامال ہوتا نظر آرہا ہے، فرنچائز کے باہر غریب روزے دار خواتین کےلیے سائے اور بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے نہ یہاں پر سکیورٹی کے لئے خواتین پولیس تعینات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button