ڈومیلی میں خاتون اور اس کے شوہر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے اہم مقدمہ میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کےملزم شاہد محمود کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے دوران ریمانڈ، وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون اور اس کے شوہر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button