ڈسٹرکٹ بار جہلم کے زیر اہتمام مرحوم وکلا کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ بار جہلم کے زیر اہتمام مرحوم وکلا کے ایصالِ ثواب اور ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرحومین کی مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

تقریب سے پنجاب بار کونسل کے ممبر اور معروف قانوندان شیخ اکرام، سابق ممبر پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ سمیع کھوکھر، سابق صدر چوہدری عبداللطیف، سابق امیدوار برائے صدر چوہدری محبوب عالم، عاطف منہاس، کاظم کمال، صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ شاہد محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری آصف شبیر نے مشترکہ خطاب کیا۔

مقررین نے سید محمد اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری نصیر احمد طاہر ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین نے اپنی زندگیاں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور وکلا برادری کے وقار کے لیے وقف کر رکھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم وکلا کا کردار، شرافت، پیشہ وارانہ دیانت داری اور خوش اخلاقی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جبکہ ایسے باوقار اور اصول پسند افراد کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مرحومین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا، تاہم ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ وکلا برادری کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

تقریب کے اختتام پر مرحومین کے درجاتِ بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور وکلا برادری کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button