سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ کیا

دینہ: سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ثاقب علی عطیل نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر سجاد حسین کشفی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال سوہاوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس سوہاوہ، سول ویٹرنری ہسپتال دینہ اور ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک آفس دینہ کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ریکارڈ کو تفصیلی چیک کیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو ٹیلی فون کر کے محکمہ لائیو سٹاک جہلم کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے استفسار کیا اور مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں سیکرٹری لائیو سٹاک نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کولڈ چین کے حوالے سے تحصیل کی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے مویشی پال بھائیوں کو اعلی پیداواری اوصاف کے حامل جانوروں کے سیمن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جلد اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے سٹاف کی شدید کمی کے باوجود، مویشی پال کسانوں کو خدمات کی فراہمی پر سٹاف کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مرتضی ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button