ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی جہلم میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے


جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ڈی پی او آفس سٹی سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر جہلم پولیس کی طرف سے ضلع جہلم کی عوام کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رہنے اور سماج دشمن عناصر کی بیج کنی کے لیے ایسے افراد منشیات فروشوں، قحبہ خانوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور جہلم پولیس کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ پولیس میں خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق مراکز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔



