ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا اردل روم کا انعقاد، پولیس افسران کو سزائیں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں 19 پولیس افسران و اہلکاروں نے پیش ہو کر اپنے موقف پیش کیے۔
ڈی پی او نے میرٹ کے مطابق احکامات جاری کیے اور شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے مختلف سزائیں دیں جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔ ڈی پی او نے پیش ہونے والے ملازمین کے مسائل سنے اور ان کی ویلفیئر، رخصت اور تبادلوں کے لیے احکامات جاری کیے۔
اس کے بعد انہوں نے شہید کانسٹیبل ذین خالد کی فیملی سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہداء پولیس کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں اور ان کے لیے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
قبل ازیں ڈی پی او نے پولیس لائنز میں فرنٹ ڈیسک سٹاف (SSA، PSA) اور ضلع کے تمام محررران سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کی، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، انچارج آئی ٹی سیل، آفس سپریٹنڈنٹ، فرنٹ ڈیسک سٹاف اور محررران نے شرکت کی۔
ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ تھانہ جات کے رجسٹرڈ کی درست تکمیل اور صفائی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس افسران کی ضمانت ہے۔



