سوہاوہ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن عامہ کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے جہلم پولیس اسلحہ ناجائز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button