ضلع جہلم میں میٹرک کے سالانہ امتحانات خوش اسلوبی سے اختتام پذیر

سوہاوہ: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات خوش اسلوبی اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گئے۔

جہلم، دینہ، سوہاوہ اور ڈومیلی کے تمام امتحانی مراکز میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جس پر بورڈ انتظامیہ، امتحانی عملے اور متعلقہ افسران کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان، پروفیسر تنویر اصغر اعوان (کنٹرولر امتحانات)، چوہدری محمد آصف خان (فوکل پرسن ڈی وی سی جہلم) اور اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ رفاقت علی کی مؤثر حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے باعث تمام مراکز میں امتحانات پرامن انداز میں مکمل ہوئے۔

رمضان المبارک کے دوران اور سخت گرمی کے باوجود امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، جس پر طلبہ، والدین اور سماجی حلقوں نے نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ انتظامیہ کو سراہا بھی۔

عوامی و تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت، نظم و ضبط اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ایک قابلِ ستائش عمل ہے جس کی تقلید دیگر تعلیمی بورڈز کو بھی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button