مرغی سستی، مگر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانوں کی قیمتیں برقرار، شہریوں کا احتجاج

جہلم شہر اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ہوٹلز، باربی کیو اور ریسٹورنٹس میں چکن ڈشز کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ کی جا سکی، جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سمیت دیگر علاقوں میں چکن کی قیمت 700 روپے فی کلو سے کم ہو کر 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، مگر اس کے برعکس چکن پلاؤ، چکن کڑاہی، چکن باربی کیو اور دیگر چکن ڈشز بدستور پرانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت میں کمی کے باوجود ریسٹورنٹس کی جانب سے نرخوں میں کمی نہ کرنا ناانصافی اور لوٹ مار کے مترادف ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو نرخوں میں کمی کے احکامات جاری کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button