سوزوکی نے اپنی تمام گاڑیوں پر بڑی آفر لگا دی ، لاکھوں کی بچت کا سنہری موقع

ان دنوں جب عوام مہنگائی کے طوفان اور بڑھتے ہوئے زندگی کے اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں ایک پیسہ بچانا بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دوران، اگر آپ کسی بھی سوزوکی گاڑی کے مالک بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں تو کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے فیصل بینک کے کار فنانسنگ کے ذریعے 4 لاکھ روپے 25 ہزار روپے تک کی بڑی بچت کرنے کی پیشکش کر دی ہے ۔
پاک سوزوکی کی پیشکش
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشکش میں آپ کو 17 اعشاریہ 7 فیصد کے فلیٹ فکسڈ ریٹ پر 4,25,000 روپے تک کی بچت حاصل ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ترجیحی ڈلیوری کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس سے آپ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پیشکش سوزوکی کے تمام ماڈلز بشمول آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ اور کلٹس پر لاگو ہوتی ہے۔
کچھ عرصہ قبل تک کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کی آفرز بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی تھیں لیکن حالیہ کچھ عرصہ کے دوران گرتی ہوئی فروخت نے کمپنیوں کو صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے پیشکشیں کرنے پر مجبو ر کر دیا۔ اس سے قبل صارفین کو قسطوں پر گاڑی لینے کیلئے نہ صرف اضافی چارجز دینا ہوتے تھے بلکہ کئی کئی مہینے لائن میں لگ کر گاڑی کا انتظار بھی کرنا ہوتا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



