خواتین کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کرنا گڈ گورننس میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے، خاتون سہولت مرکز کھیوڑہ

کھیوڑہ: خواتین کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کرنا گڈ گورننس میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ہفتہ وار کارگذاری کی تفصیل جاری کرتے ہوئے ذمہ درارن خاتون سہولت مرکز کھیوڑہ عالیہ ممتاز، ردا عروج اور حرا ثانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں خاتون سہولت مرکز کو مجموعی طور 17شکایات موصول ہوئیں جن میں 14میونسپل کمیٹی سے متعلق تھیں جبکہ 3شکایات کا تعلق پنڈ دادنخان کورٹ سے تھا بلدیاتی مسائل سے متعلق 14شکایات میونسپل کمیٹی کھیوڑہ طرف سے حل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دوران ہفتہ مجموعی طور پر 20خواتین نے خاتون سہولت مرکز کا دورہ کیا۔ یاد رہے کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے توسیعی پراجیکٹ "بولو اور بڑھو” (مقامی حکومتوں میں بہتر شراکت کے لیے خواتین کو متحرک کرنا) کے تحت قائم "خاتون سہولت مرکز” میں مقامی خواتین کو بلدیاتی و سماجی مسائل پر رہنمائی و معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون سہولت مرکز میں خواتین سٹاف ہی شکایات کنندگان کی نہ صرف شکایات درج کرتی ہیں بلکہ فالو اپ بھی کرتی ہیں یہ پروجیکٹ دراصل خواتین کو مین اسٹریم کرنے کی عملی کوشش ہے گوجرہ، منڈی بہاالدین، کبیروالہ، شیخوپورہ میں خاتون سہولت مراکز مارچ 2022 سے جبکہ کھیوڑہ اور لاہور میں مارچ 2024 سے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے SDF کو جرمن ادارہ جی آئی زیڈ کی مدد کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب کی سرپرستی حاصل ہے۔



