جہلم : تعمیراتی منصوبوں میں ناقص میٹریل، بااثر ٹھیکیداروں کی من مانیاں عروج پر

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں تعمیراتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور بااثر ٹھیکیداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ناقص معیار کے باعث منصوبے مکمل ہونے سے قبل ہی خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام مکمل طور پر مفلوج نظر آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں سڑکوں کی تعمیر اور سرکاری اداروں کی بہتری کے لیے جاری منصوبے اپنی افادیت کھوتے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں استعمال ہونے والا میٹریل انتہائی ناقص ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں اور دیگر تعمیرات چند ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

بااثر ٹھیکیدار مبینہ طور پر قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ محکمے کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلڈنگ اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار افسران ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

شہریوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تعمیراتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر چیک اینڈ بیلنس کا نظام بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button