ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر نگرانی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر نگرانی کھلی کچہریوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
روزانہ صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات سنی جا رہی ہیں۔ اس دوران شہری کسی بھی شکایت کے ساتھ دفتر آ سکتے ہیں، جہاں ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی مسائل کے حل کے احکامات جاری کرتی ہیں۔

کھلی کچہری پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی جہلم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، جن کی قیادت میں عوامی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button