جہلم میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی اور سوئی گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بڑھتی مہنگائی نے حالات مزید سنگین بنا دیے ہیں۔

جہلم میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کے باعث دکانداروں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ مچھروں کی بھرمار نے شہریوں کی نیند بھی چھین لی ہے اور لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی مسلسل بندش سے نہ صرف معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں بلکہ بیمار افراد، بزرگوں اور بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور غریب طبقے کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button