عیدالاضحیٰ پر صفائی اور شہری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، علیزہ ریحان

جہلم: عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامی تیاریوں، صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم علیزہ ریحان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں، سیکیورٹی پلان، صفائی آپریشن اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے حوالے سے جاری تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شہریوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور عیدالاضحیٰ کے دوران مربوط حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا تاکہ ضلع بھر میں صفائی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی کہ عید سے قبل تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور صفائی ستھرائی کے خصوصی پلان کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔

متعلقہ اداروں کو عملے کی دستیابی، مشینری کی مؤثر تعیناتی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کہا کہ عید کے ایام میں صفائی نظام کی مسلسل نگرانی، فوری ردعمل اور شہری شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مربوط نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ ضلع بھر میں صاف ستھرا اور منظم ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button