بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری شہباز سرور

مانچسٹر: قائد اعظم کے یوم پیدائش،سال 2024کو الوداع کہنے اور سال نو 2025 کوخوش آمد کہنے کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب کااہتمام پاکستان کلچرل فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین رئیس ذلفقار علی مہر نے کیا تھا ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل پیس کمیٹی اور سمائل ایڈ کے چیئرمین کونسلر چو ہدری شہباز سرور نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد نہ صرف بر صغیر پاک و ہند کے لیے نویدآ زادی لے کر ائی بلکہ تیسری دنیا کی مظلوم محکوم قوموں کے لیے بھی نوید تھی ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے ہر قسم کے سیاسی اور علاقائی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کرداراداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام کے لیے پیش پیش رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو آئندہ آنے والے سال میں خود اور اپنی پروان چڑھنے والی نسلوں کو برطانیہ کے ہر شعبہ میں خواہ وہ تعلیم ہو سیاست ہو یا سماجی بہبود کے کام ہوں اپنے وجود کو تسلیم کروانا چا ہئے۔برطانیہ میں رہنے والوں کو اپنے وطن کی عزت اور وقار کو بحال رکھتے ہوئے یہاں کی مقامی سیاست میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ سال پاکستانیوں کے لیے خوشحالی کا سال ثابت ہوگا ۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے مہمان خصوصی شبیر احمد مہر نے کہا کہ نئے سال میں انشاءاللہ پاکستانی سے مزین پی ائی اے کا جہاز نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ بھر میں اپنا لوہا منوائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ائی اے پاکستانیوں کے دلوں کے قریب رہتی ہے اور اسے کامیاب کرانے کے لیے پاکستانی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مارچ سے پہلے برطانیہ میں بھی پی آئیاے کی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔پی آئی اے پوری دنیا میں پاکستان کے نام کو روشن کرتی ہے۔ یورپ اور برطانیہ میں قومی ایئرلائن کی پروازوں کی آمد رفت سے پاکستان خوشحال اور مستحکم ہوگا ۔

رئیس ذوالفقار علی مہرنے کھا کہ پاکستان کا کلچر اور روایات برطانیہ یورپ میں یورپی اور برٹش عوام میں بھی مقبول ہیں سال 2024 میں پاکستان کے قومی ہیرو گلوکار لالہ عیسی خیلوی نے ریکارڈ کامیاب پروگرام کئے سال نو میں کینیڈا امریکہ میں پاکستان کے فوک کلچرکی دھوم مچائیں گے۔

اس موقع پر علامہ جی نےپاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام غزہ میں جنگ بندی فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button