اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ملک میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ان کو مایوس نہیں کرے گی، راجہ محمد اسلم

سلاؤ: سرائے عالمگیرضلع گجرات سے منتخب ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمد اسلم کے اعزاز میں سلاؤ میں مقیم برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری افتخار احمد کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب سے مسلم لیک ( ق) کے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر بلاتفریق سیاسی وابستگی کے حل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ان کی خدمت بلاتفریق و تقسیم کریں گے۔ بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو ملک پاکستان کا مفاد ہر چیز پر مقدم رکھنا چاہے پاکستان کو اس وقت اجتماعی اتفاق و اتحاد اور سوچ و فکر کی ضرورت ہے۔

ممبر پنچاب اسمبلی راجہ محمد اسلم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرے حکومت ان کو مایوس نہیں کرے گی ۔ پاکستان میں الیکشن کے بعد ہر ہارنے والا نتائج تسلیم نہیں کرتا ہمارا یہ رویہ اور سوچ کسی طورپربھی مناسب نہیں۔ سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے الزامات کے بعد ان کی پارٹی نے انہیں خاموش کروایا ہے ان کے پاس اگر کوئی ثبوت ہوتے تو وہ عدالتوں میں یا الیکشن ٹربیونیل میں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کے چوہدری برداران چوہدری ظہور الہٰی خاندان کے اختلافات کی وجہ سے ضلع گجرات کا اجتماعی نقصان ہو رہا ہے دونوں بڑی شخصیات چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کو اختلافات ختم کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ میں نے چوہدری وجاعت اور چوہدری سالک چوہدری شافع سے جلد اختلافات ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔ میں پنچاب کی وزرات کبھی بھی مانگ کر نہیں لوں گا۔

تقریب سے میزبان چوہدری افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو اس وقت اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے ہمیں اپنی ذاتی اختلافات کو چھوڑ کر ملک کا مفاد سامنے رکھنا ہو گا۔

تقریب سے آزاد کشمیرکے سابق وزیر محمود ریاض نے خطاب کرتے کہا کہ بیرونی دنیا میں ہمیں صرف پاکستانی بن کر آگے بڑھنا ہو گا۔ عظیم مقاصد کے حصول کے لیے اتفاق و اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

تقریب سے راجہ اظہر، راجہ منصور اکرم، راجہ شہزاد سلیم، نجابت بھٹی راجہ شبیر چوہدری عمر افتخار چوہدری، سعد افتخار سمیت دیگر نے خطاب کیا اور ممبر پنچاب اسمبلی راجہ محمد اسلم کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button