اوپن کچن میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر روزانہ کی بنیاد پر مفت کھانا فراہم کیا جائے گا، سید لخت حسنین

مانچسٹر: برطانیہ میں اسلام اور تارکین وطن مخالف فسادات میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر مسلمانوں کے تشخص کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ نامساعد حالات میں اوپن کچن کا اجراء اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اسلام امن اور پیار کا درس دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈاوپن کچن کے چیئرمین سید لخت حسنین نے مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ کے تعاون سے اوپن کچن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن کچن میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر روزانہ کی بنیاد پر مفت کھانا فراہم کیا جا ئے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر سید لخت حسین، ہارون کٹھانہ، ممبر آف پارلیمنٹ اینڈ یورپین، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سابق لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار سمیت کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن کچن جو کہ ہفتے میں7د ن سال میں 365 دن روزانہ کی بنیاد پر مفت کھانا فراہم کر ے گا جس میں کسی بھی رنگ و نسل اورمذہب کے لوگ کھانا حاصل کر سکیں گے ۔

تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سنٹر لانگ سائیڈ کے چیئرمین ہارون کٹھانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شرپسند عناصر کی جانب سے اسلام مخالف مظاہروں میں مسلمانوں کا تشخص خراب کرنے کی جو کوشش کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ہمیں اپنے حسن اخلاق سے دیگر مذاہب کے لوگوں کو یہ باورکرانا ہوگا کہ مسلمان قوم محبت کرنیوالے لوگ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اوپن کچن پراجیکٹ کو بھر پو رسراہا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button