ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا کھیوڑہ سالٹ مائن پنڈدادنخان چائینز گارد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصرمحمود باجوہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے ہمراہ کھیوڑہ سالٹ مائن پنڈدادنخان چائینز گارد کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے چائنیز انجینئرزکی رہائش گاہوں، کام کرنے کی جگہوں کا دورہ کیااور چائنیز انجینئرز سے ملاقات بھی کی جبکہ چائنیز سیکیورٹی کے گارد انچارج نے ڈی پی او جہلم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ملکی تشخص کی بہتری کےلئےغیر ملکیوں کو پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ چائینز باشندگان ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں، جن کی سکیورٹی میں ذرا برابر لغزش کی گنجائش نہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button