ضلع جہلم میں "کلینک آن ویلز” پروگرام جاری، عوام کو دہلیز پر علاج کی سہولیات مہیا

جہلم: حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات کے تحت ضلع جہلم میں "کلینک آن ویلز” پروگرام کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔

اس انقلابی اقدام سے خصوصاً خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولت گھر بیٹھے میسر آ رہی ہے، جس سے انہیں اسپتال جانے کی زحمت سے نجات ملی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی نگرانی میں "کلینک آن ویلز” کی موبائل گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر شہر کی گلیوں، محلوں، نواحی اور دیہی علاقوں میں پہنچ رہی ہیں، جہاں عوام کو مفت چیک اپ، ادویات کی فراہمی، حفاظتی ٹیکے، ابتدائی طبی امداد اور لیبارٹری ٹیسٹ جیسی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

یہ موبائل کلینک ماہر ڈاکٹروں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور تربیت یافتہ طبی عملے پر مشتمل ہوتے ہیں جو گھر گھر جا کر عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا ہے، جس سے صحت عامہ کی سہولیات عام آدمی کی پہنچ میں آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button