جہلم میں 21 سالہ نوجوان چک دولت روڈ کے قریب دریا میں ڈوب کر جاں بحق

جہلم: متیال گاؤں چک دولت روڈ کے قریب 21 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کو اطلاع موصول ہوئی کہ جہلم کے نواحی گاؤں متیال کے قریب ایک نوجوان دریا میں ڈوب گیا ہے، جس پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے نوجوان کو دریا سے باہر نکال لیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر سی پی آر کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی، تاہم نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدیل ولد گلستار سکنہ چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کے نام سے ہوئی ہے۔



