پنڈدادنخان میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور جرمانے کی سزا

پنڈدادنخان: عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ نمبر 416/24، بجرم CNSA 9(2)6 تھانہ پنڈدادنخان کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم جابر حسین کو 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مجرم جابر حسین نے منشیات فروشی کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ مجرم کو سال 2024 میں جہلم پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا۔ مقدمہ کی موثر پیروی اور ناقابلِ تردید شواہد کے نتیجے میں معزز عدالت نے مجرم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے اس کیس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی اور ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خاتمے کے لیے پولیس کا آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔



