جہلم میں 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان کا اعتراف جرم

جہلم میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین، گرفتار دوستوں نے اعتراف جرم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ قادریہ آباد میں نمبردار عبدالوحید کےاکلوتے بیٹے 19 سالہ داؤد علی کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے غیرت کے نام پر 19 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے 2 ملزمان حسیب الحسن اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 20 مارچ کو 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی مقتول داؤد علی تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ ملزمان اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران مقام پر لے گئے، جہاں اسے بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے بے دردی قتل کر دیا۔
@jhelumupdates جہلم میں 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین #Jhelum #جہلم #pageforyou #JhelumUpdates #News #foryoupage❤️❤️ #PakistanNews #Pakistan #JhelumNews #JhelumPolice #punjabpolice ♬ original sound – Jhelum Updates
ابتدائی تفتیش میں مرکزی ملزم حسیب نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بہن کے رشتے میں رکاوٹ بننے پر داؤد علی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
اکلوتے بیٹے کے قتل پر مقتول کا والد غم سے نڈھال ہے، داؤد علی کے والد نمبردار عبدالوحید کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا میرا واحد سہارا تھا، میرا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔



