محکمہ تعلیم میں ترقی پانے والے اساتذہ اور سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سید رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ترقی پانے والے تمام اساتذہ اور سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ حکومت کی جانب سےآپ کا حق دیا جا رہا ہے۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو مزید بہتر طریقے سے سر انجام دیں اور ہماری نسلوں کو بہتر تعلیم سے آراستہ کریں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ تقریب برائے پروموشن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ترقی پانے والے اساتذہ ور اور دیگر سٹاف میں آرڈر تقسیم کیے اور مبارک دی ۔
اس موقع پر سی او ایجوکیشن رانا جاوید نے محکمہ کی کارکردگی اور ملازمین کے دیگر مسائل بارے ڈی سی جہلم کو آگاہ کیا جس پر ڈی سی جہلم نے ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو فوری حل کروانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



